Actions

اشاعت اسلام فرنگستان ميں

From IQBAL

Revision as of 15:03, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk)

ضمير اس مدنيت کا ديں سے ہے خالی

فرنگيوں ميں اخوت کا ہے نسب پہ قيام

بلند تر نہيں انگريز کی نگاہوں ميں

قبول دين مسيحی سے برہمن کا مقام

اگر قبول کرے، دين مصطفی ، انگريز

سياہ روز مسلماں رہے گا پھر بھی غلام