Actions

ابليس کا فرمان اپنے سياسي فرزندوں کے نام

From IQBAL

Revision as of 10:36, 25 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں زناريوں کو دير کہن سے نکال دو وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذر...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

لا کر برہمنوں کو سياست کے پيچ ميں

زناريوں کو دير کہن سے نکال دو

وہ فاقہ کش کہ موت سے ڈرتا نہيں ذرا

روح محمد اس کے بدن سے نکال دو

فکر عرب کو دے کے فرنگي تخيلات

اسلام کو حجاز و يمن سے نکال دو

افغانيوں کي غيرت ديں کا ہے يہ علاج

ملا کو ان کے کوہ و دمن سے نکال دو

اہل حرم سے ان کي روايات چھين لو

آہو کو مرغزار ختن سے نکال دو

اقبال کے نفس سے ہے لالے کي آگ تيز

ايسے غزل سرا کو چمن سے نکال دو