Actions

آزادی شمشير کے اعلان پر

From IQBAL

Revision as of 15:00, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " سوچا بھی ہے اے مرد مسلماں کبھی تو نے کيا چيز ہے فولاد کی شمشير جگردار اس بيت کا يہ مصرع اول ہے کہ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)


سوچا بھی ہے اے مرد مسلماں کبھی تو نے کيا چيز ہے فولاد کی شمشير جگردار

اس بيت کا يہ مصرع اول ہے کہ جس ميں پوشيدہ چلے آتے ہيں توحيد کے اسرار

ہے فکر مجھے مصرع ثانی کی زيادہ اللہ کرے تجھ کو عطا فقر کی تلوار

قبضے ميں يہ تلوار بھی آجائے تو مومن يا خالد جانباز ہے يا حيدر کرار