Actions

آزادی

From IQBAL

Revision as of 17:50, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " ہے کس کی يہ جرات کہ مسلمان کو ٹوکے حريت افکار کی نعمت ہے خدا داد چاہے تو کرے کعبے کو آتش کدہ پارس...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

ہے کس کی يہ جرات کہ مسلمان کو ٹوکے حريت افکار کی نعمت ہے خدا داد

چاہے تو کرے کعبے کو آتش کدہ پارس چاہے تو کرے اس ميں فرنگی صنم آباد

قرآن کو بازيچہ تاويل بنا کر چاہے تو خود اک تازہ شريعت کرے ايجاد

ہے مملکت ہند ميں اک طرفہ تماشا اسلام ہے محبوس ، مسلمان ہے آزاد