Actions

آدم کا ضمير اس کي حقيقت پہ ہے شاہد

From IQBAL

"

آدم کا ضمير اس کي حقيقت پہ ہے شاہد

آدم کا ضمير اس کي حقيقت پہ ہے شاہد

مشکل نہيں اے سالک رہ ! علم فقيري

فولاد کہاں رہتا ہے شمشير کے لائق

پيدا ہو اگر اس کي طبيعت ميں حريري

خود دار نہ ہو فقر تو ہے قہر الہي

ہو صاحب غيرت تو ہے تمہيد اميري

افرنگ ز خود بے خبرت کرد وگرنہ

اے بندئہ مومن ! تو بشيري ، تو نذيري