Meray Nawa'ay Shouq sy Shore Hareem zaat mai
From IQBAL
Revision as of 11:57, 24 May 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں غلغلہ ہائے الاماں بت کدئہ...")
میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں
میری نوائے شوق سے شور حریم ذات میں غلغلہ ہائے الاماں بت کدئہ صفات میں حور و فرشتہ ہیں اسیر میرے تخیلات میں میری نگاہ سے خلل تیری تجلیات میں گرچہ ہے میری جستجو دیر و حرم کی نقش بند میری فغاں سے رستخیز کعبہ و سومنات میں گاہ مری نگاہ تیز چیر گئی دل وجود گاہ الجھ کے رہ گئی میرے توہمات میں تو نے یہ کیا غضب کیا، مجھ کو بھی فاش کر دیا میں ہی تو اک راز تھا سینہء کائنات میں!