فلسطينی عرب سے
From IQBAL
Revision as of 13:34, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk) (Created page with " زمانہ اب بھی نہيں جس کے سوز سے فارغ ميں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود ميں ہے تری دوا نہ جنيوا ميں ہے ،...")
زمانہ اب بھی نہيں جس کے سوز سے فارغ
ميں جانتا ہوں وہ آتش ترے وجود ميں ہے
تری دوا نہ جنيوا ميں ہے ، نہ لندن ميں
فرنگ کی رگ جاں پنجہ يہود ميں ہے
سنا ہے ميں نے ، غلامی سے امتوں کی نجات
خودی کی پرورش و لذت نمود ميں ہے