احکام الہی
From IQBAL
Revision as of 18:01, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " پابندی تقدير کہ پابندی احکام يہ مسئلہ مشکل نہيں اے مرد خرد مند اک آن ميں سو بار بدل جاتی ہے تقدير...")
پابندی تقدير کہ پابندی احکام يہ مسئلہ مشکل نہيں اے مرد خرد مند
اک آن ميں سو بار بدل جاتی ہے تقدير ہے اس کا مقلد ابھی ناخوش ، ابھی خورسند تقدير کے پابند نباتات و جمادات مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند