فکری جائزہ"
From IQBAL
Revision as of 18:46, 9 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> نظم (یا مرثیے) کااصل موضوع والدہ ماجدہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار ہے ۔ اس اظہا ر کے دو پہ...")
نظم (یا مرثیے) کااصل موضوع والدہ ماجدہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار ہے ۔ اس اظہا ر کے دو پہلو ہیں: ۱۔ فلسفۂ حیات و ممات اور جبر و قدر ۲۔ والدہ سے وابستہ یادیں اور ان کی وفات کا ردّ ِ عمل پہلے موضوع کا تعلق فکر سے ہے اور دوسرے کا جذبات و احساسات سے۔ پروفیسر سید وقار عظیم کے خیال میں اردو میں اقبال کی شائد یہ واحد نظم ہے جس میں وہ پڑ ھنے والے کو فکر اور جذبہ دونوں کے دام میں اسیر نظر آتے ہیں‘‘۔ ( اقبال: شاعر و فلسفی، ص ۳۲۲)