Difference between revisions of "انتداب"
From IQBAL
Zahra Naeem (talk | contribs) |
Zahra Naeem (talk | contribs) |
||
Line 1: | Line 1: | ||
"<div dir="rtl"> | "<div dir="rtl"> | ||
+ | '''انتداب''' | ||
+ | |||
کہاں فرشتہ تہذيب کي ضرورت ہے | کہاں فرشتہ تہذيب کي ضرورت ہے | ||
Revision as of 18:16, 26 May 2018
"
انتداب
کہاں فرشتہ تہذيب کي ضرورت ہے
نہيں زمانہ حاضر کو اس ميں دشواري
جہاں قمار نہيں ، زن تنک لباس نہيں
جہاں حرام بتاتے ہيں شغل مے خواري
بدن ميں گرچہ ہے اک روح ناشکيب و عميق
طريقہ اب و جد سے نہيں ہے بيزاري
جسور و زيرک و پردم ہے بچہ بدوي
نہيں ہے فيض مکاتب کا چشمہ جاري
نظروران فرنگي کا ہے يہي فتوي
وہ سرزميں مدنيت سے ہے ابھي عاري