Actions

مذہب

From IQBAL

Revision as of 22:10, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == مذہب == === تضمین بر شعر میرزابیدل === تعلیم پیر فلسفہء مغربی ہے یہ <br> ناداں ہیں جن کو ہستی غائ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

مذہب

تضمین بر شعر میرزابیدل

تعلیم پیر فلسفہء مغربی ہے یہ
ناداں ہیں جن کو ہستی غائب کی ہے تلاش

پیکر اگر نظر سے نہ ہو آشنا تو کیا
ہے شیخ بھی مثال برہمن صنم تراش

محسوس پر بنا ہے علوم جدید کی
اس دور میں ہے شیشہ عقائد کا پاش پاش

مذہب ہے جس کا نام، وہ ہے اک جنون خام
ہے جس سے آدمی کے تخیل کو انتعاش

کہتا مگر ہے فلسفہء زندگی کچھ اور
مجھ پر کیا یہ مرشد کامل نے راز فاش

با ہر کمال اند کے آشفتگی خوش است
ہر چند عقل کل شدہ اے بے جنوں مباش