Actions

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی

From IQBAL

Revision as of 18:56, 25 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی== لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی<br> ڈھونڈلی قوم نے فلاح کی راہ<br> روش...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی
ڈھونڈلی قوم نے فلاح کی راہ

روش مغربی ہے مدنظر
وضع مشرق کو جانتے ہیں گناہ

یہ ڈراما دکھائے گا کیا سین
پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ