Actions

قوت اور دين

From IQBAL

Revision as of 01:04, 20 July 2018 by Iqbal (talk | contribs) (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

قوت_اور_دين

اسکندر و چنگيز کے ہاتھوں سے جہاں ميں

سو بار ہوئی حضرت انساں کی قبا چاک

تاريخ امم کا يہ پيام ازلی ہے

'صاحب نظراں! نشہ قوت ہے خطرناک،

اس سيل سبک سير و زميں گير کے آگے

عقل و نظر و علم و ہنر ہيں خس و خاشاک

لا ديں ہو تو ہے زہر ہلاہل سے بھی بڑھ کر

ہو ديں کی حفاظت ميں تو ہر زہر کا ترياک