Actions

قرب سلطان

From IQBAL

Revision as of 20:02, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == قرب سلطان == تمیز حاکم و محکوم مٹ نہیں سکتی <br> مجال کیا کہ گداگر ہو شاہ کا ہمدوش<br> جہاں میں...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

قرب سلطان

تمیز حاکم و محکوم مٹ نہیں سکتی
مجال کیا کہ گداگر ہو شاہ کا ہمدوش

جہاں میں خواجہ پرستی ہے بندگی کا کمال
رضاے خواجہ طلب کن قباے رنگیں پوش

مگر غرض جو حصول رضائے حاکم ہو
خطاب ملتا ہے منصب پرست و قوم فروش

پرانے طرز عمل میں ہزار مشکل ہے
نئے اصول سے خالی ہے فکر کی آغوش

مزا تو یہ ہے کہ یوں زیر آسماں رہیے
ہزار گونہ سخن در دہان و لب خاموش

یہی اصول ہے سرمایہء سکون حیات
گداے گوشہ نشینی تو حافظا مخروش

مگر خروش پہ مائل ہے تو، تو بسم اللہ
بگیر بادئہ صافی، ببانگ چنگ بنوش

شریک بزم امیر و وزیر و سلطاں ہو
لڑا کے توڑ دے سنگ ہوس سے شیشہء ہوش

پیام مرشد شیراز بھی مگر سن لے
کہ ہے یہ سر نہاں خانہء ضمیر سروش

محل نور تجلی ست راے انور شاہ
چو قرب او طلبی درصفاے نیت کوش