Actions

فرما رہے تھے شیخ طریق عمل پہ وعظ

From IQBAL

Revision as of 23:02, 25 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==فرما رہے تھے شیخ طریق عمل پہ وعظ== فرما رہے تھے شیخ طریق عمل پہ وعظ <br> کفار ہند کے ہیں تجارت...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

فرما رہے تھے شیخ طریق عمل پہ وعظ

فرما رہے تھے شیخ طریق عمل پہ وعظ
کفار ہند کے ہیں تجارت میں سخت کوش

مشرک ہیں وہ جو رکھتے ہیں مشرک سے لین دین
لیکن ہماری قوم ہے محروم عقل و ہوش

ناپاک چیز ہوتی ہے کافر کے ہاتھ کی
سن لے، اگر ہے گوش مسلماں کا حق نیوش

اک بادہ کش بھی وعظ کی محفل میں تھا شریک
جس کے لیے نصیحت واعظ تھی بار گوش

کہنے لگا ستم ہے کہ ایسے قیود کی
پابند ہو تجارت سامان خورد و نوش

میں نے کہا کہ آپ کو مشکل نہیں کوئی
ہندوستاں میں ہیں کلمہ گو بھی مے فروش