Actions

غزل

From IQBAL

Revision as of 01:04, 20 July 2018 by Iqbal (talk | contribs) (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

غزل

دل مردہ دل نہيں ہے،اسے زندہ کر دوبارہ

کہ يہی ہے امتوں کے مرض کہن کا چارہ

ترا بحر پر سکوں ہے، يہ سکوں ہے يا فسوں ہے؟

نہ نہنگ ہے، نہ طوفاں، نہ خرابی کنارہ!

تو ضمير آسماں سے ابھی آشنا نہيں ہے

نہيں بے قرار کرتا تجھے غمزہ ستارہ

ترے نيستاں ميں ڈالا مرے نغمہ سحر نے

مری خاک پے سپر ميں جو نہاں تھا اک شرارہ

نظر آئے گا اسی کو يہ جہان دوش و فردا

جسے آگئی ميسر مری شوخی نظارہ