Actions

جلوہء حسن

From IQBAL

Revision as of 06:41, 26 May 2018 by Sana Maqsood (talk | contribs) (Created page with "<center> =='''جلوہء حسن'''== جلوہ حسن کہ ہے جس سے تمنا بے تاب<br> پالتا ہے جسے آغوش تخیل میں شباب<br> ابدی بن...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

جلوہء حسن

جلوہ حسن کہ ہے جس سے تمنا بے تاب
پالتا ہے جسے آغوش تخیل میں شباب

ابدی بنتا ہے یہ عالم فانی جس سے
ایک افسانہ رنگیں ہے جوانی جس سے

جو سکھاتا ہے ہمیں سر بہ گریباں ہونا
منظر عالم حاضر سے گریزاں ہونا

دور ہو جاتی ہے ادراک کی خامی جس سے
عقل کرتی ہے تاثر کی غلامی جس سے

آہ! موجود بھی وہ حسن کہیں ہے کہ نہیں
خاتم دہر میں یا رب وہ نگیں ہے کہ نہیں