Actions

تن بہ تقدير

From IQBAL

Revision as of 01:04, 20 July 2018 by Iqbal (talk | contribs) (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

تن بہ تقدير

اسی قرآں ميں ہے اب ترک جہاں کی تعليم

جس نے مومن کو بنايا مہ و پرويں کا امير

'تن بہ تقدير' ہے آج ان کے عمل کا انداز

تھی نہاں جن کے ارادوں ميں خدا کی تقدير

تھا جو 'ناخوب، بتدريج وہی ' خوب' ہوا

کہ غلامی ميں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمير