Actions

تعلیم اور اس کے نتائج

From IQBAL

Revision as of 20:00, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == تعلیم اور اس کے نتائج == === تضمین بر شعر ملا عرشی === خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر <br...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

تعلیم اور اس کے نتائج

تضمین بر شعر ملا عرشی

خوش تو ہیں ہم بھی جوانوں کی ترقی سے مگر
لب خنداں سے نکل جاتی ہے فریاد بھی ساتھ

ہم سمجھتے تھے کہ لائے گی فراغت تعلیم
کیا خبر تھی کہ چلا آئے گا الحاد بھی ساتھ

گھر میں پرویز کے شیریں تو ہوئی جلوہ نما
لے کے آئی ہے مگر تیشہء فرہاد بھی ساتھ

تخم دیگر بکف آریم و بکاریم ز نو
کانچہ کشتیم ز خجلت نتواں کرد درو