Actions

اصل شہود و شاہد و مشہود ایک ہے

From IQBAL

Revision as of 20:53, 25 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> =="اصل شہود و شاہد و مشہود ایک ہے"== "اصل شہود و شاہد و مشہود ایک ہے" <br> غالب کا قول سچ ہے تو پھر...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

"اصل شہود و شاہد و مشہود ایک ہے"

"اصل شہود و شاہد و مشہود ایک ہے"
غالب کا قول سچ ہے تو پھر ذکر غیر کیا

کیوں اے جناب شیخ! سنا آپ نے بھی کچھ
کہتے تھے کعبے والوں سے کل اہل دیر کیا

ہم پوچھتے ہیں مسلم عاشق مزاج سے
الفت بتوں سے ہے تو برہمن سے بیر کیا!