Actions

Zameen

From IQBAL

Revision as of 12:48, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with " <div dir="rtl"> == زمین == آہ یہ مرگِ دوام، آہ یہ رزمِ حیات ختم بھی ہوگی کبھی کشمکشِ کائنات! عقل کو ملتی ن...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)
== زمین ==

آہ یہ مرگِ دوام، آہ یہ رزمِ حیات

ختم بھی ہوگی کبھی کشمکشِ کائنات!

عقل کو ملتی نہیں اپنے بُتوں سے نجات

عارف و عامی تمام بندۀ لات و منات

خوار ہُوا کس قدر آدمِ یزداں صفات

قلب و نظر پر گراں ایسے جہاں کا ثبات

کیوں نہیں ہوتی سحَر حضرتِ انساں کی رات؟