Actions

Youn Hath nahi aata woh Gohar-e-Yak dana

From IQBAL

یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہر یک دانہ

یوں ہاتھ نہیں آتا وہ گوہر یک دانہ 

یک رنگی و آزادی اے ہمت مردانہ!

یا سنجر و طغرل کا آئین جہاں گیری 

یا مرد قلندر کے انداز ملوکانہ!

یا حیرت فارابی یا تاب و تب رومی 

یا فکر حکیمانہ یا جذب کلیمانہ!

یا عقل کی روباہی یا عشق ید اللہی 

یا حیلہ افرنگی یا حملہ ترکانہ!

یا شرع مسلمانی یا دیر کی دربانی 

یا نعرہ مستانہ، کعبہ ہو کہ بت خانہ!

میری میں فقیری میں، شاہی میں غلامی میں 

کچھ کام نہیں بنتا بے جرأت رندانہ