Actions

Difference between revisions of "Tujhy Yaad Kya Nahi Hai Mery Dil Ka woh Zamana"

From IQBAL

(Blanked the page)
(Tag: Blanking)
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
Line 1: Line 1:
 +
<div dir="rtl">
 +
'''
 +
تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ
  
 +
'''
 +
 +
تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ
 +
وہ ادب گہ محبت، وہ نگہ کا تازیانہ
 +
 +
یہ بتان عصر حاضر کہ بنے ہیں مدرسے میں
 +
نہ ادائے کافرانہ، نہ تراش آزرانہ
 +
 +
نہیں اس کھلی فضا میں کوئی گوشہء فراغت
 +
یہ جہاں عجب جہاں ہے، نہ قفس نہ آشیانہ
 +
 +
رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کی
 +
کہ عجم کے مے کدوں میں نہ رہی مے مغانہ
 +
 +
مرے ہم صفیر اسے بھی اثر بہار سمجھے
 +
انھیں کیا خبر کہ کیا ہے یہ نوائے عاشقانہ
 +
 +
مرے خاک و خوں سے تونے یہ جہاں کیا ہے پیدا
 +
صلہ شہید کیا ہے، تب و تاب جاودانہ
 +
 +
تری بندہ پروری سے مرے دن گزر رہے ہیں
 +
نہ گلہ ہے دوستوں کا، نہ شکایت زمانہ

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ

تجھے یاد کیا نہیں ہے مرے دل کا وہ زمانہ وہ ادب گہ محبت، وہ نگہ کا تازیانہ

یہ بتان عصر حاضر کہ بنے ہیں مدرسے میں نہ ادائے کافرانہ، نہ تراش آزرانہ

نہیں اس کھلی فضا میں کوئی گوشہء فراغت یہ جہاں عجب جہاں ہے، نہ قفس نہ آشیانہ

رگ تاک منتظر ہے تری بارش کرم کی کہ عجم کے مے کدوں میں نہ رہی مے مغانہ

مرے ہم صفیر اسے بھی اثر بہار سمجھے انھیں کیا خبر کہ کیا ہے یہ نوائے عاشقانہ

مرے خاک و خوں سے تونے یہ جہاں کیا ہے پیدا صلہ شہید کیا ہے، تب و تاب جاودانہ

تری بندہ پروری سے مرے دن گزر رہے ہیں نہ گلہ ہے دوستوں کا، نہ شکایت زمانہ