Actions

Sadaye Ghaib

From IQBAL

Revision as of 12:38, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with " <div dir="rtl"> == صدائے غیب == گرچہ برہم ہے قیامت سے نظامِ ہست و بود ہیں اسی آشوب سے بے پردہ اسرارِ وجود...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

صدائے غیب

گرچہ برہم ہے قیامت سے نظامِ ہست و بود

ہیں اسی آشوب سے بے پردہ اسرارِ وجود

زلزلے سے کوہ و دَر اُڑتے ہیں مانندِ سحاب

زلزلے سے وادیوں میں تازہ چشموں کی نمود

ہر نئی تعمیر کو لازم ہے تخریبِ تمام

ہے اسی میں مشکلاتِ زندگانی کی کشود