Actions

Rindon ko bhi maloom hain sufi ke kamalat

From IQBAL

Revision as of 20:49, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> == رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات == رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات ہر چ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

ہر چند کہ مشہور نہیں ان کے کرامات

خود گیری و خودداری و گلبانگِ ’اَنا الحق‘

آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات

محکوم ہو سالک تو یہی اس کا ’ہمہ اوست‘

خود مُردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!