Actions

Difference between revisions of "Mita Diya Mere Saqi Ny Alam e Maan o Tu"

From IQBAL

(Blanked the page)
(Tag: Blanking)
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
Line 1: Line 1:
 +
<div dir="rtl">
  
 +
'''
 +
مٹا دیا مرے ساقی نے عالم من و تو
 +
'''
 +
 +
مٹا دیا مرے ساقی نے عالم من و تو
 +
پلا کے مجھ کو مے لا الہ الا ھو
 +
 +
نہ مے،نہ شعر، نہ ساقی، نہ شور چنگ و رباب
 +
سکوت کوہ و لب جوے و لالہ خود رو!
 +
 +
گدائے مے کدہ کی شان بے نیازی دیکھ
 +
پہنچ کے چشمہ حیواں پہ توڑتا ہے سبو!
 +
 +
مرا سبوچہ غنیمت ہے اس زمانے میں
 +
کہ خانقاہ میں خالی ہیں صوفیوں کے کدو
 +
 +
میں نو نیاز ہوں، مجھ سے حجاب ہی اولی
 +
کہ دل سے بڑھ کے ہے میری نگاہ بے قابو
 +
 +
اگرچہ بحر کی موجوں میں ہے مقام اس کا
 +
صفائے پاکی طینت سے ہے گہر کا وضو
 +
 +
جمیل تر ہیں گل و لالہ فیض سے اس کے
 +
نگاہ شاعر رنگیں نوا میں ہے جادو

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

مٹا دیا مرے ساقی نے عالم من و تو

مٹا دیا مرے ساقی نے عالم من و تو پلا کے مجھ کو مے لا الہ الا ھو

نہ مے،نہ شعر، نہ ساقی، نہ شور چنگ و رباب سکوت کوہ و لب جوے و لالہ خود رو!

گدائے مے کدہ کی شان بے نیازی دیکھ پہنچ کے چشمہ حیواں پہ توڑتا ہے سبو!

مرا سبوچہ غنیمت ہے اس زمانے میں کہ خانقاہ میں خالی ہیں صوفیوں کے کدو

میں نو نیاز ہوں، مجھ سے حجاب ہی اولی کہ دل سے بڑھ کے ہے میری نگاہ بے قابو

اگرچہ بحر کی موجوں میں ہے مقام اس کا صفائے پاکی طینت سے ہے گہر کا وضو

جمیل تر ہیں گل و لالہ فیض سے اس کے نگاہ شاعر رنگیں نوا میں ہے جادو