Actions

Maazool shahenshah

From IQBAL

Revision as of 18:40, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> == معزول شہنشاہ == ہو مبارک اُس شہنشاہِ نِکو فرجام کو جس کی قربانی سے اسرار ملوکیّت ہیں...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

معزول شہنشاہ

ہو مبارک اُس شہنشاہِ نِکو فرجام کو

جس کی قربانی سے اسرار ملوکیّت ہیں فاش

’شاہ‘ ہے برطانوی مندر میں اک مٹّی کا بُت

جس کو کر سکتے ہیں، جب چاہیں پُجاری پاش پاش

ہے یہ مُشک آمیز افیوں ہم غلاموں کے لیے

ساحرِ انگلیس! مارا خواجۀ دیگر تراش