Actions

Garam ho jata hai jab mehkoom qaumon ka lahoo

From IQBAL

Revision as of 19:40, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> == گرم ہو جاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو == گرم ہو جاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہُو تھرتھراتا...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

گرم ہو جاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہو

گرم ہو جاتا ہے جب محکوم قوموں کا لہُو

تھرتھراتا ہے جہانِ چار سوُے و رنگ و بو

پاک ہوتا ہے ظن و تخمیں سے انساں کا ضمیر

کرتا ہے ہر راہ کو روشن چراغِ آرزو

وہ پُرانے چاک جن کو عقل سی سکتی نہیں

عشق سِیتا ہے اُنھیں بے سوزن و تارِ رَفو

ضربتِ پیہم سے ہو جاتا ہے آخر پاش پاش

حاکمیّت کا بُتِ سنگیں دل و آئینہ رُو