Actions

Douzakhi ki munajaat

From IQBAL

Revision as of 18:47, 25 May 2018 by Ghanwa (talk | contribs)

دوزخی کی مناجات

دوزخی کی مناجات

اس دیرِ کُہن میں ہیں غرض مند پُجاری

رنجیدہ بُتوں سے ہوں تو کرتے ہیں خدا یاد

پوجا بھی ہے بے سُود، نمازیں بھی ہیں بے سُود

قسمت ہے غریبوں کی وہی نالہ و فریاد

ہیں گرچہ بلندی میں عمارات فلک بوس

ہر شہر حقیقت میں ہے ویرانۀ آباد

تیشے کی کوئی گردشِ تقدیر تو دیکھے

سیراب ہے پرویز، جِگر تَشنہ ہے فرہاد

یہ عِلم، یہ حکمت، یہ سیاست، یہ تجارت

جو کچھ ہے، وہ ہے فکرِ مُلوکانہ کی ایجاد

اللہ! ترا شکر کہ یہ خطّۀ پُر سوز

سوداگرِ یورپ کی غلامی سے ہے آزاد!