Actions

Azadi-e-Afkar

From IQBAL

Revision as of 09:22, 4 June 2018 by Armisha Shahid (talk | contribs) (Created page with "<Center> '''آزادی افکار''' جو دونی فطرت سے نہیں لائق پرواز اس مرغک بیچارہ کا انجام ہے افتاد ہر سینہ نش...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

آزادی افکار

جو دونی فطرت سے نہیں لائق پرواز اس مرغک بیچارہ کا انجام ہے افتاد

ہر سینہ نشیمن نہیں جبریل امیں کا ہر فکر نہیں طائر فردوس کا صےاد

اس قوم میں ہے شوخی اندیشہ خطرناک جس قوم کے افراد ہوں ہر بند سے آزاد

گو فکر خدا داد سے روشن ہے زمانہ آزادی افکار ہے ابلیس کی ایجاد