Actions

Difference between revisions of "Abdur Rehman Awal Ka Boya Huwa Khajoor Ka Pehla Darakht Sarzameen-e-Andlus"

From IQBAL

(Blanked the page)
(Tag: Blanking)
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Armisha Shahid)
(Tag: Rollback)
 
Line 1: Line 1:
 +
'''عبدالرحمن اول کا بویا ہوا کھجور کا پہلا درخت سرزمین اندلس'''
  
 +
 +
 +
میری آنکھوں کا نور ہے تو
 +
میرے دل کا سرور ہے تو
 +
 +
اپنی وادی سے دور ہوں میں
 +
میرے لیے نخل طور ہے تو
 +
 +
مغرب کی ہوا نے تجھ کو پالا
 +
صحرائے عرب کی حور ہے تو
 +
 +
پردیس میں ناصبور ہوں میں
 +
پردیس میں ناصبور ہے تو
 +
 +
غربت کی ہوا میں بارور ہو
 +
ساقی تیرا نم سحر ہو
 +
 +
عالم کا عجیب ہے نظارہ
 +
دامان نگہ ہے پارہ پارہ
 +
 +
ہمت کو شناوری مبارک!
 +
پیدا نہیں بحر کا کنارہ
 +
 +
ہے سوز دروں سے زندگانی
 +
اٹھتا نہیں خاک سے شرارہ
 +
 +
صبح غربت میں اور چمکا
 +
ٹوٹا ہوا شام کا ستارہ
 +
 +
مومن کے جہاں کی حد نہیں ہے
 +
مومن کا مقام ہر کہیں ہے
 +
 +
</Center>

Latest revision as of 01:07, 20 July 2018

عبدالرحمن اول کا بویا ہوا کھجور کا پہلا درخت سرزمین اندلس


میری آنکھوں کا نور ہے تو میرے دل کا سرور ہے تو

اپنی وادی سے دور ہوں میں میرے لیے نخل طور ہے تو

مغرب کی ہوا نے تجھ کو پالا صحرائے عرب کی حور ہے تو

پردیس میں ناصبور ہوں میں پردیس میں ناصبور ہے تو

غربت کی ہوا میں بارور ہو ساقی تیرا نم سحر ہو

عالم کا عجیب ہے نظارہ دامان نگہ ہے پارہ پارہ

ہمت کو شناوری مبارک! پیدا نہیں بحر کا کنارہ

ہے سوز دروں سے زندگانی اٹھتا نہیں خاک سے شرارہ

صبح غربت میں اور چمکا ٹوٹا ہوا شام کا ستارہ

مومن کے جہاں کی حد نہیں ہے مومن کا مقام ہر کہیں ہے