Actions

Difference between revisions of "Abbu-Al-Allama'ari"

From IQBAL

(Created page with "<Center> '''ابوالعلامعری''' کہتے ہیں کبھی گوشت نہ کھاتا تھا معری پھل پھول پہ کرتا تھا ہمیشہ گزر اوقات...")
 
(Blanked the page)
(Tag: Blanking)
Line 1: Line 1:
<Center>
 
'''ابوالعلامعری'''
 
  
کہتے ہیں کبھی گوشت نہ کھاتا تھا معری
 
پھل پھول پہ کرتا تھا ہمیشہ گزر اوقات
 
 
اک دوست نے بھونا ہوا تیتر اسے بھیجا
 
شاید کہ وہ شاطر اسی ترکیب سے ہو مات
 
 
یہ خوان تر و تازہ معری نے جو دیکھا
 
کہنے لگا وہ صاحب غفران و لزومات
 
 
اے مرغک بیچارہ! ذرا یہ تو بتا تو
 
تیرا وہ گنہ کیا تھا یہ ہے جس کی مکافات؟
 
 
افسوس، صد افسوس کہ شاہیں نہ بنا تو
 
دیکھے نہ تری آنکھ نے فطرت کے اشارات
 
 
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے
 
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
 
 
</Center>
 

Revision as of 00:45, 12 July 2018