Actions

پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ

From IQBAL

Revision as of 22:25, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ == ڈالی گئی جو فصل خزاں میں شجر سے ٹوٹ <br> ممکن نہیں ہری ہو سح...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ

ڈالی گئی جو فصل خزاں میں شجر سے ٹوٹ
ممکن نہیں ہری ہو سحاب بہار سے

ہے لازوال عہد خزاں اس کے واسطے
کچھ واسطہ نہیں ہے اسے برگ و بار سے

ہے تیرے گلستاں میں بھی فصل خزاں کا دور
خالی ہے جیب گل زر کامل عیار سے

جو نغمہ زن تھے خلوت اوراق میں طیور
رخصت ہوئے ترے شجر سایہ دار سے

شاخ بریدہ سے سبق اندوز ہو کہ تو
ناآشنا ہے قاعدئہ روزگار سے

ملت کے ساتھ رابطہء استوار رکھ
پیوستہ رہ شجر سے، امید بہار رکھ