Actions

وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے

From IQBAL

Revision as of 21:00, 25 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے== وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے <br> مہذب ہ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے

وہ مس بولی ارادہ خودکشی کا جب کیا میں نے
مہذب ہے تو اے عاشق! قدم باہر نہ دھر حد سے

نہ جرات ہے، نہ خنجر ہے تو قصد خودکشی کیسا
یہ مانا درد ناکامی گیا تیرا گزر حد سے

کہا میں نے کہ اے جاں جہاں کچھ نقد دلوا دو
کرائے پر منگالوں گا کوئی افغان سرحد سے