Actions

فکری جائزہ*

From IQBAL

Revision as of 18:20, 9 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> یہ نظم درحقیقت’’شکوہ‘‘ کا جواب ہے۔ ’’ شکوہ‘‘ میں مسلمانوں کی حالتِ زبوں بیان کی گئ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

یہ نظم درحقیقت’’شکوہ‘‘ کا جواب ہے۔ ’’ شکوہ‘‘ میں مسلمانوں کی حالتِ زبوں بیان کی گئی تھی اور اس کی وجہ پوچھی گئی تھی۔ پھر وہاں مایوسی اور دل شکستگی کی ایک کیفیت تھی، ’’جوابِ شکوہ‘‘ اس کیفیت کی توجیہ ہے اور ’’ شکوہ‘‘ میں اٹھائے جانے والے سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔ ’’ جوابِ شکوہ‘‘ میں اسلامی تاریخ کے بعض واقعات اور جنگِ بلقان کی طرف بھی اشارے ملتے ہیں۔ نظم کے موضوعات و مباحث کا مطالعہ و تجزیہ کرتے ہوئے ہم آسانی کی خاطر اسے ذیل کے عنوانات میں تقسیم کریں گے: ۱: شکوہ کی اثر انگیزی بند: ۱-۵ ۲: جوابِ شکوہ کی تمہید بند: ۶ ۳: حالت زار کے حقیقی اسباب بند ۷- ۱۷ ۴: اسلاف سے موازنہ بند: ۱۸- ۲۵ ۵: پرامید مستقبل بند: ۲۶- ۳۱ ۶: دعوتِ عمل بند: ۳۲- ۳۶