Actions

فکری جائزہ'

From IQBAL

Revision as of 11:48, 10 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> یہ نظم سفرِ فلسطین کا حاصل تھی‘ اور ایک ایسا تحفہ جو اس سفر کے دوران میں علامّہ اقبال کے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

یہ نظم سفرِ فلسطین کا حاصل تھی‘ اور ایک ایسا تحفہ جو اس سفر کے دوران میں علامّہ اقبال کے ہاتھ لگا۔ وطن واپسی پر انھوں نے یہ تحفہ ملت کے سامنے پیش کر دیا۔ نظم کے آغاز میں سعدیؒ کا شعر: دریغ آمدم زاں ہماں بوستاں تہی دست رفتن سوے دوستاں درج کرنے سے اسی مدعا کااظہار مقصود ہے۔