Actions

فارسیّت

From IQBAL

Revision as of 06:53, 10 July 2018 by Muzalfa.ihsan (talk | contribs) (Created page with "<div dir="rtl"> یہ مرثیہ بھی اقبال کی ان نظموں میں سے ہے جن پر فارسی کا غالب اثر ہے۔ بحیثیت ِ مجموعی پوری...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

یہ مرثیہ بھی اقبال کی ان نظموں میں سے ہے جن پر فارسی کا غالب اثر ہے۔ بحیثیت ِ مجموعی پوری نظم پر ایک نظر دوڑانے سے یہی احساس ہوتا ہے۔ مصرعوں کی تراش اور تراکیب کی بناوٹ بھی اسی پر شاہد ہے۔ بعض مصرعے ایک آدھ حرف یا لفظوں کے سوا فارسی میں ہیں: پردۂ مجبوری و بیچارگی تدبیر ہے ______ علم و حکمت رہزنِ سامانِ اشک و آہ ہے ______ خفتگانِ لالہ زار و کوہسار و رود بار ______ مثلِ ایوانِ سحر مرقد فروزاں ہو ترا