Actions

عرفی

From IQBAL

Revision as of 21:16, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == عرفی == محل ایسا کیا تعمیر عرفی کے تخیل نے <br> تصدق جس پہ حیرت خانہء سینا و فارابی<br> فضائے ع...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

عرفی

محل ایسا کیا تعمیر عرفی کے تخیل نے
تصدق جس پہ حیرت خانہء سینا و فارابی

فضائے عشق پر تحریر کی اس نے نوا ایسی
میسر جس سے ہیں آنکھوں کو اب تک اشک عنابی

مرے دل نے یہ اک دن اس کی تربت سے شکایت کی
نہیں ہنگامہ عالم میں اب سامان بیتابی

مزاج اہل عالم میں تغیر آگیا ایسا
کہ رخصت ہوگئی دنیا سے کیفیت وہ سیمابی

فغان نیم شب شاعر کی بار گوش ہوتی ہے
نہ ہو جب چشم محفل آشنائے لطف بے خوابی

کسی کا شعلہء فریاد ہو ظلمت ربا کیونکر
گراں ہے شب پرستوں پر سحر کی آسماں تابی

صدا تربت سے آئی "شکوہء اہل جہاں کم گو
نوارا تلخ تر می زن چو ذوق نغمہ کم یابی

حدی را تیز تر می خواں چو محمل را گراں بینی"