Actions

عالم نو

From IQBAL

Revision as of 16:14, 25 May 2018 by 198.178.123.50 (talk)

زندہ دل سے نہيں پوشيدہ ضمير تقدير

خواب ميں ديکھتا ہے عالم نو کی تصوير

اور جب بانگ اذاں کرتي ہے بيدار اسے

کرتا ہے خواب ميں ديکھي ہوئي دنيا تعمير

بدن اس تازہ جہاں کا ہے اسي کي کف خاک

روح اس تازہ جہاں کي ہے اسي کي تکبير