Actions

رام

From IQBAL

Revision as of 19:20, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == رام == لبریز ہے شراب حقیقت سے جام ہند <br> سب فلسفی ہیں خطہء مغرب کے رام ہند<br> یہ ہندیوں کے فک...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

رام

لبریز ہے شراب حقیقت سے جام ہند
سب فلسفی ہیں خطہء مغرب کے رام ہند

یہ ہندیوں کے فکر فلک رس کا ہے اثر
رفعت میں آسماں سے بھی اونچا ہے بام ہند

اس دیس میں ہوئے ہیں ہزاروں ملک سرشت
مشہور جن کے دم سے ہے دنیا میں نام ہند

ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز
اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند

اعجاز اس چراغ ہدایت کا ہے یہی
روشن تر از سحر ہے زمانے میں شام ہند

تلوار کا دھنی تھا، شجاعت میں فرد تھا
پاکیزگی میں، جوش محبت میں فرد تھا