Actions

رات مچھر نے کہ دیا مجھ سے

From IQBAL

رات مچھر نے کہہ دیا مجھ سے

رات مچھر نے کہہ دیا مجھ سے
ماجرا اپنی ناتمامی کا

مجھ کو دیتے ہیں ایک بوند لہو
صلہ شب بھر کی تشنہ کامی کا

اور یہ بسوہ دار، بے زحمت
پی گیا سب لہو اسامی کا