Actions

تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں

From IQBAL

Revision as of 19:12, 25 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں== تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں <br> پہلا سبق ہے، بیٹھ کے کالج م...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں

تعلیم مغربی ہے بہت جرات آفریں
پہلا سبق ہے، بیٹھ کے کالج میں مار ڈینگ

بستے ہیں ہند میں جو خریدار ہی فقط
آغا بھی لے کے آتے ہیں اپنے وطن سے ہینگ

میرا یہ حال، لوٹ کی ٹو چاٹتا ہوں میں
ان کا یہ حکم، دیکھ! مرے فرش پر نہ رینگ

کہنے لگے کہ اونٹ ہے بھدا سا جانور
اچھی ہے گائے، رکھتی ہے کیا نوک دار سینگ