Actions

تضمین بر شعر ابوطالب کلیم

From IQBAL

Revision as of 20:51, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == تضمین بر شعر ابوطالب کلیم == خوب ہے تجھ کو شعار صاحب ثیرب کا پاس <br> کہہ رہی ہے زندگی تیری کہ...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

تضمین بر شعر ابوطالب کلیم

خوب ہے تجھ کو شعار صاحب ثیرب کا پاس
کہہ رہی ہے زندگی تیری کہ تو مسلم نہیں

جس سے تیرے حلقہء خاتم میں گردوں تھا اسیر
اے سلیماں! تیری غفلت نے گنوایا وہ نگیں

وہ نشان سجدہ جو روشن تھا کوکب کی طرح
ہوگئی ہے اس سے اب ناآشنا تیری جبیں

دیکھ تو اپنا عمل، تجھ کو نظر آتی ہے کیا
وہ صداقت جس کی بے باکی تھی حیرت آفریں

تیرے آبا کی نگہ بجلی تھی جس کے واسطے
ہے وہی باطل ترے کاشانہء دل میں مکیں

غافل! اپنے آشیاں کو آ کے پھر آباد کر
نغمہ زن ہے طور معنی پر کلیم نکتہ بیں

سرکشی باہر کہ کردی رام او باید شدن،
شعلہ ساں از ہر کجا برخاستی، آنجانشیں