Actions

تصوف

From IQBAL

Revision as of 15:27, 24 May 2018 by Zahra Naeem (talk | contribs) (Created page with " يہ حکمت ملکوتی، يہ علم لاہوتی حرم کے درد کا درماں نہيں تو کچھ بھی نہيں يہ ذکر نيم شبی ، يہ مراقبے...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

يہ حکمت ملکوتی، يہ علم لاہوتی حرم کے درد کا درماں نہيں تو کچھ بھی نہيں يہ ذکر نيم شبی ، يہ مراقبے ، يہ سرور تری خودی کے نگہباں نہيں تو کچھ بھی نہيں يہ عقل، جو مہ و پرويں کا کھيلتی ہے شکار شريک شورش پنہاں نہيں تو کچھ بھی نہيں خرد نے کہہ بھی ديا 'لاالہ' تو کيا حاصل دل و نگاہ مسلماں نہيں تو کچھ بھی نہيں

عجب نہيں کہ پريشاں ہے گفتگو ميری فروغ صبح پريشاں نہيں تو کچھ بھی نہيں