Actions

اہل مصر سے

From IQBAL

"

اہل مصر سے

خود ابوالہول نے يہ نکتہ سکھايا مجھ کو

وہ ابوالہول کہ ہے صاحب اسرار قديم

دفعتہً جس سے بدل جاتي ہے تقدير امم

ہے وہ قوت کہ حريف اس کي نہيں عقل حکيم

ہر زمانے ميں دگر گوں ہے طبيعت اس کي

کبھي شمشير محمد ہے ، کبھي چوب کليم