اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
From IQBAL
Revision as of 05:41, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> ==اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں== اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں <br> نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے<br...")
اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
اٹھا کر پھینک دو باہر گلی میں
نئی تہذیب کے انڈے ہیں گندے
الکشن، ممبری، کونسل، صدارت
بنائے خوب آزادی نے پھندے
میاں نجار بھی چھیلے گئے ساتھ
نہایت تیز ہیں یورپ کے رندے