Actions

Difference between revisions of "ايک فلسفہ زدہ سيد زادے کے نام"

From IQBAL

(Blanked the page)
(Tag: Blanking)
m (Reverted edits by Ghanwa (talk) to last revision by Zahra Naeem)
(Tag: Rollback)
 
Line 1: Line 1:
 +
<div dir="rtl">
 +
'''ايک_فلسفہ_زدہ_سيد_زادے_کے_نام'''
  
 +
تو اپنی خودی اگر نہ کھوتا
 +
 +
زناری برگساں نہ ہوتا
 +
 +
ہيگل کا صدف گہر سے خالی
 +
 +
ہے اس کا طلسم سب خيالی
 +
 +
محکم کيسے ہو زندگانی
 +
 +
کس طرح خودی ہو لازمانی
 +
 +
آدم کو ثبات کی طلب ہے
 +
 +
دستور حيات کی طلب ہے
 +
 +
دنيا کی عشا ہو جس سے اشراق
 +
 +
مومن کی اذاں ندائے آفاق
 +
 +
ميں اصل کا خاص سومناتی
 +
 +
آبا مرے لاتی و مناتی
 +
 +
تو سيد ہاشمی کی اولاد
 +
 +
ميری کف خاک برہمن زاد
 +
 +
ہے فلسفہ ميرے آب و گل ميں
 +
 +
پوشيدہ ہے ريشہ ہائے دل ميں
 +
 +
اقبال اگرچہ بے ہنر ہے
 +
 +
اس کی رگ رگ سے باخبر ہے
 +
 +
شعلہ ہے ترے جنوں کا بے سوز
 +
 +
سن مجھ سے يہ نکتہ دل افروز
 +
 +
انجام خرد ہے بے حضوری
 +
 +
ہے فلسفہ زندگی سے دوری
 +
 +
افکار کے نغمہ ہائے بے صوت
 +
 +
ہيں ذوق عمل کے واسطے موت
 +
 +
ديں مسلک زندگی کی تقويم
 +
 +
ديں سر محمد و براہيم
 +
 +
''دل در سخن محمدی بند
 +
 +
اے پور علی ز بو علی چند
 +
 +
چوں ديدہ راہ بيں نداری
 +
 +
قايد قرشی بہ از بخاری ''
 +
</div>

Latest revision as of 01:04, 20 July 2018

ايک_فلسفہ_زدہ_سيد_زادے_کے_نام

تو اپنی خودی اگر نہ کھوتا

زناری برگساں نہ ہوتا

ہيگل کا صدف گہر سے خالی

ہے اس کا طلسم سب خيالی

محکم کيسے ہو زندگانی

کس طرح خودی ہو لازمانی

آدم کو ثبات کی طلب ہے

دستور حيات کی طلب ہے

دنيا کی عشا ہو جس سے اشراق

مومن کی اذاں ندائے آفاق

ميں اصل کا خاص سومناتی

آبا مرے لاتی و مناتی

تو سيد ہاشمی کی اولاد

ميری کف خاک برہمن زاد

ہے فلسفہ ميرے آب و گل ميں

پوشيدہ ہے ريشہ ہائے دل ميں

اقبال اگرچہ بے ہنر ہے

اس کی رگ رگ سے باخبر ہے

شعلہ ہے ترے جنوں کا بے سوز

سن مجھ سے يہ نکتہ دل افروز

انجام خرد ہے بے حضوری

ہے فلسفہ زندگی سے دوری

افکار کے نغمہ ہائے بے صوت

ہيں ذوق عمل کے واسطے موت

ديں مسلک زندگی کی تقويم

ديں سر محمد و براہيم

دل در سخن محمدی بند

اے پور علی ز بو علی چند

چوں ديدہ راہ بيں نداری

قايد قرشی بہ از بخاری