Actions

اسیری

From IQBAL

Revision as of 22:35, 26 May 2018 by Jawad Shah (talk | contribs) (Created page with "<center> == اسیری == ہے اسیری اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند <br> قطرئہ نیساں ہے زندان صدف سے ارجمند<br> مشک ا...")
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)

اسیری

ہے اسیری اعتبار افزا جو ہو فطرت بلند
قطرئہ نیساں ہے زندان صدف سے ارجمند

مشک اذفر چیز کیا ہے، اک لہو کی بوند ہے
مشک بن جاتی ہے ہو کر نافہ آہو میں بند

ہر کسی کی تربیت کرتی نہیں قدرت، مگر
کم ہیں وہ طائر کہ ہیں دام وقفس سے بہرہ مند

شہپر زاغ و زغن در بند قید و صید نیست
ایں سعادت قسمت شہباز و شاہیں کردہ اند