Actions

کشمیر

From IQBAL

تنم گلے از خیابان جنت کشمیر

کہنے والے اقبال نے:

دل از حریم حجاز و نواز شیراز است

کہہ کر اپنے جسم و روح کے تعلق اور نسبت کوواضح کر دیاھتا۔ جب تن کو ایذاپہنچی تو دل متاثر ہوا۔ کشمیر میں جب مسلمانوں پر سخت مصیبت نازل ہوئی اور حکومت نے انہیں قید و بند میں ڈالنا شروع کیا تو اقبال نے انہیں یک جہتی کاپیغام دیا۔ اسیران قید و بند کے لے پٹنہ سے نعیم الحق صاحب بیرسٹر کی خدمات بطور وکیل حاصل کیں۔ لاہور سے وکیل ان کی مدد کو بھیجے اور کشمیریوں کی حالت زار پر اپنے کلام میں بڑا ماتم کیا۔ لیکن شاعر امید کی زبان پر یہ الفاظ بھی جاری ہوئے کہ میجھے امید ہے کہ کشمیر کی قسمت عنقریب پانسہ پلٹنے والی ہے خدا کرے جلد علامہ مرحوم کی پیش گوئی پوری ہو!